اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر ABDOLLAHIAN کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محموقریشی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر ABDOLLAHIANنے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ایران کا دورہ کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔