کترینہ کیف بھی ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

کترینہ کیف بھی ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی مداح نکلیں
کیپشن: کترینہ کیف بھی ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی مداح نکلیں
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی مداح نکلیں جبکہ سلمان خان کی والدہ بھی ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے جس کی میں 89 قسطیں دیکھ چکی ہوں۔

صحافی کے ارطغرل غازی ڈرامے کی مقبولیت کا سوال جب بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان  کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف اور سلمان خان کا شوٹنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ترکی میں اپنی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

گزشتہ روز بالی وڈ کے دونوں ستاروں نے ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی تھی۔ ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کترینہ کیف اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی اور میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پُرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے آئیں۔