پاکستان کی زیر صدارت افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس

03:23 PM, 5 Sep, 2021

اسلام آباد:افغانستان کےہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ اجلاس پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی زیر صدارت ہوا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں  چین،ایران،پاکستان،ترکمانستان اور ازبکستان کےنمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام نمائندوں نے مزید رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

سفیر پاکستان محمد صادق نے کہا کہ خوشحال وپرامن افغانستان،اقتصادی،عوام کےروابط کو فروغ دے گا۔انہوں نے مشترکہ چیلنجزسےنمٹنےپر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے۔ ابھی تک طالبان نے حکومت کا اعلان نہیں کیا تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور ایسی حکومت بنے جس میں تمام سیاسی دھڑے شامل ہوں۔ 

پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ سے ہی کوشاں رہا ہے گزشتہ روز بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان کی شوری کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے طالبان رہنماؤں اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی  جس میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

مزیدخبریں