ٹوٹی سڑکیں : خواتین کی احتجاجاً ’’کیٹ واک‘‘

ٹوٹی سڑکیں : خواتین کی احتجاجاً ’’کیٹ واک‘‘
سورس: PHOTO: Twitter

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں سڑکیں ٹوٹی ہونے پر دلچسپ انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ علاقے کی خواتین اور بچیوں نے ٹوٹے روڈ پر کیٹ واک کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیٹ واک میں شریک ایک خاتون انشو گپتا کا کہنا ہے کہ ہم کوئی لیڈر  ہیں اور نہ ہی ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے  یہاں کوئی این جی او بھی نہیں ہے۔ 

خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھا کہ اس انداز سے احتجاج کریں گے تو شاید حکومت کی توجہ ہوجائے اور وہ ہمارے مسائل حل کرے۔ ہمارے لیڈر ہمارے مسائل نہیں سنتے بلکہ صرف ووٹ لینے آجاتے ہیں۔ اگر اب بھی یہ ٹوٹی سڑکیں نہ بنیں تو آئندہ الیکشن میں ہم ووٹ نہیں دیں گے ۔ 

 

خواتین نے احتجاجی کیٹ واک کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’’ کیا ایسی ٹوٹی سڑکیں واشنگٹن سے اچھی ہیں؟‘‘ اور ’’اگر صفائی نہیں ہے تو پھر صفائی ٹیکس کیوں ہے؟‘‘

خواتین نے سڑک سے گزرتے جو روزانہ مشکلات درپیش ہوتی ہیں اس پر سٹریٹ پلے بھی پیش کیا ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت عہدیداروں کی اپنے مسائل کی طرف توجہ دلانے کیلئے بہت کوشش کی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔