محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

10:07 AM, 5 Sep, 2021

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ کراچی سمیت سندھ میں بعض مقامات پر آج بھی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ کے علاقوں کراچی ، حیدر آباد ، ٹھٹہ ، دادو ، تھر پارکر اور میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب میں نارووال ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہو سکتی ہے ۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقوں کرم اور وزیر ستان میں بارش کی توقع ہے ۔ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومتوں نے ضلع انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ ملک میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں