کوئٹہ: بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں ، کوئٹہ میں مستونگ رڈو پر خود کش دھماکا ، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ موٹر سائیکل سوار دہشت گرد نے خود کو ایف سی کی گاڑی سے ٹکرایا ۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کا سر اور جسمانی اعضا مل گئے ، مزید شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو شیخ زید اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ادھر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کو بھر پور طبی امداد دینے کی ہدایت کر دی ۔