جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پر لڑوں گا، زلفی بخاری

05:10 PM, 5 Sep, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پرلڑوں گا۔

دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا معاملے پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے  جوابی ردعمل دے دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھگا کہ احسن اقبال آپ کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق میری خاطر نہیں دیا گیا۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، تارکین وطن کو پاکستان میں انتخابات لڑنے کا ہرحق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کم ہوتی ہوئی جگہ کی وجہ سے آپکی پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے، جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پر لڑوں گا۔

زلفی بخاری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو اور آپکی پارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ایجنڈا روکنا چاہیے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل منظور کر لیا ہے۔کابینہ نے آرٹیکل 63 ون سی میں تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں