کراچی میں سیاسی اور دھواں دھار پریس کانفرنس کی نہیں زمین میں کام کرنے کی ضرورت ہے، اسد عمر

01:46 PM, 5 Sep, 2020

کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کو کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ، کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ معاہدے کو بنیادی نکات میں تبدیل کی جائے، اب حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، کراچی کے مسائل آج کے نہیں ہے ،نہ عمران خان نے بنائے، اصل مسئلہ ذمہ داری لینے اور اختیارات کا ہے .

خوشی ہے کہ شہباز شریف کے پاس بھی کراچی کے شہریوں کیلئے درد اٹھا ہے، اب کراچی میں سیاسی اور دھواں دھار پریس کانفرنس کی نہیں زمین میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ہفتے کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کے الیکٹرک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ، کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ معاہدے کو بنیادی نکات میں تبدیل کی جائے اور اب حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ کیا موجودہ انتظامیہ کے ساتھ ہی چلنا ہے یا حکومت کے الیکٹرک اپنے ذمے لے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل آج کے نہیں ہے ،نہ عمران خان نے بنائے ہیں اور مراد علی شاہ نے جبکہ اصل مسئلہ ذمہ داری لینے اور اختیارات کا ہے ، جب کسی سے کہا جاتا ہے کہ کراچی کے مسائل کون حل کرے گا تو یہ کہتے ہیں اختیارات نہیں ، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں اختیارات نہیں اور وفاق بھی کہتے ہیں کہ ان کے پاس کراچی کیلئے اختیارات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حال کرنے کیلئے تمام ارباب اختیار اور اداروں کواکٹھا ہونا ہوگا ،بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ صوبائی حکومت اور وفاق کو ایک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اور صرف اعلانات پر قابو پایا جائے تب کراچی کے مسائل حل ہونگے ، اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ، شہر میں نالوں کے اوپر تجاوزات بنائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میاں شہباز شریف کے پاس بھی کراچی کے شہریوں کیلئے درد اٹھا ہے لیکن شہباز شریف کراچی کے عوام سے ملنے کی بجائے آصف زرداری سے ملنے چلے گئے اور لوگوں نے تاریخی مناظر دیکھے کہ میاں شہباز شریف نے کیسے آصف زرداری کو کراچی کی سڑکوں میں گھسیٹا ہے ۔میاں شہباز شریف کراچی آئے اور سیاست کر کے چلے گئے .

اسد عمر نے مزید کہا کہ اب کراچی میں سیاسی اور دھواں دھار پریس کانفرنس کی نہیں زمین میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، اگر کسی نے سیاست صرف اپنے مفادات کیلئے کرنی ہے اور عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کرنا تو اسکی مرضی ہے ۔

مزیدخبریں