سنتھیارچی نے 15روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سنتھیارچی نے 15روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد :امریکی شہری سنتھیا   رچی نے پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرنے اور 15روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کے دو ستمبر کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

سنتھیا رچی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے ویزہ درخواست کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تاہم وزارت داخلہ نے کوئی وجہ بتائے بغیر ویزہ درخواست مسترد کردی، ویزہ مسترد کرنے کا آرڈر جنرل کلاز  ایکٹ اور ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔