لیونل میسی نے بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

12:34 PM, 5 Sep, 2020

بارسلونا :عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے سپینش فٹ بال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ میسی کے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا کلب انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

عالمی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بارسلونا سے ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ فٹ بالر جب چاہیں کلب چھوڑ سکتے ہیں لیکن کلب کی خواہش کے بغیر صرف اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے ہیں اگر کوئی حریف کلب ان کی خدمات کے حصول کے لیے 700 ملین یورو کی خطیر رقم بارسلونا کو ادا کرے اور کسی دوسرے کلب کے لیے اس شرط کو پورا کرنا ممکن نہیں اسی لیے انہوں نے کلب میں رہنے کافیصلہ کیالیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی.

یہ ان کے کیریئر کا واحد کلب ہے جس کے ساتھ وہ مسلسل 20 سال سے منسلک ہیں۔لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔ میسی کے اس فیصلے کو ان کے فینز کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے اورلوگ کافی خوش ہیں۔

مزیدخبریں