شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے ان کو حاصل کیا ‘ ماریہ واسطی

12:06 PM, 5 Sep, 2020

لاہور:نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے ان کو حاصل کیا، ہر طرح کے کردار نبھا چکی ہوں اور اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں اور ایسی کوئی خواہش نہیں جسے پورا کرنے کیلئے مریے اندر اضطراب ہو ۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے انہیں کامیابی سے حاصل کیا ہے کیونکہ جو لوگ اپنی سمت کا تعین کرتے ہیں اور اہداف مقرر کرتے ہیں وہی کامیابی کی منازل بھی طے کرتے ہیں۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اب تک جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں وہ سارے بہترین تھے اور انہیں بہت پسند کیا گیا ۔

پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو مجھے پذیرائی دیتے ہیں اور مختلف ذرائع سے میری اداکاری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں جن کا بے حد احترام کرتی ہوں۔

مزیدخبریں