ٹرمپ فراڈیا ،اس کی کوشش ہے الیکشن ملتوی کردئیے جائیں، جو بائیڈن

11:11 AM, 5 Sep, 2020

واشنگٹن:امریکہ  کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈیا کہہ دیاہے اور دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کردیے جائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیلوئیر میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے پوچھا کہ آخر کتنی بار صدر ایسی باتیں کہیں گے کہ آپ صرف یہ لکھنے سے رہ جائیں کہ وہ فراڈیا ہیں؟۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ زندگی میں کسی شخص سے اس قدر مایوس نہیں ہوئے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئے۔ صدر ٹرمپ سے متعلق جریدے میں شائع مضمون درست ہے تو یہ انتہائی شرمناک ہے۔

صدارتی امیدوار نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آخر ولادیمر پیوٹن سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟ کوئی بھی ملک امریکا کے انتخابات پر اثرانداز ہو رہا ہو تو یہ خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اگر وہ صدر بنے تو الیکشن میں مداخلت کا جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں