لاہور :پنجاب میں پولیس کے شہریوں پر تشدد اور نارواسلوک کے واقعات عام ہو گئے ،آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے معمر خاتون کیساتھ ناروا سلوک کرنے والے تھانیدار کو معطل کر دیا ۔
افسوسناک واقعہ میں اے ایس آئی کی معمر خاتون سے چھڑی چھین کر گالیاں دینے اور مارنے کی دھمکیاں دینے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے انصاف کی اپیل کرنے والی معمر خاتون سے ناروا سلوک کرنے والے اے ایس آئی کیخلاف نوٹس لیتے ہوئے فور ی طور پر معطل کر دیا ۔
اے ایس آئی آصف علی کو فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ،حوالات میں بند کرکے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ۔