اسلام آباد:وزیر اعظم آفس نے 27وزارتوں کیخلا ف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ریڈ لیٹر جاری کر دئیے ،ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ظاہر کر تی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے ان تمام 27وزارتوں سے ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ مانگی گئی تھی جو فراہم نہیں کی گئی ،اب ان وزارتوں کو 9ستمبر تک کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے ،وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جب کہ اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔
وزیر اعظم آفس نے سرکاری ملازمین کیخلاف 3ماہ سے زیر التوا انضباطی کاروائیوں سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لیں ہیں ۔