نیویارک: پرائیویسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے گوگل پر 170 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر غیر قانونی طور پر بچوں کی ذاتی معلومات اکٹھی کرنے اور انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے الزام میں گوگل پر 170 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پرائیویسی سے متعلق فیڈرل قانون کے تحت دی جانے والی یہ سب سے بڑی سزا ہے، کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کے چینلز دیکھنے والوں کی نجی معلومات اکھٹی کیں اور انہیں ایسی اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیا جن کا ہدف بچے تھے۔