لاہور: پاکستانی ٹیم کا 3 سال کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ سابق کپتان نے اپنا بیٹ اور کرکٹ سامان پیک کر دیا ہے۔
45 سالہ مصباح الحق نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ کو چھوڑ دیا، مصباح گزشتہ سال سوئی ناردرن کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے تھے، فیصل آباد کیلئے قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 میں شرکت کی تھی، آخری فرسٹ کلاس میچ میں 91 اور 44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے جبکہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی بنے تھے۔
مصباح طاقتور ترین کوچ کے علاوہ سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، جنہیں مکی آرتھر کے برابر کا پیکیج دیا گیا ہے۔