وزیراعظم سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

03:26 PM, 5 Sep, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمنٹ کے وفدنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  

وزیراعظم ہاؤس میں عمان کے پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے عمانی وفد کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، عمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اس قیصر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں