”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

01:14 PM, 5 Sep, 2019

اسلام آباد :اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے لئے وزن بڑھایا۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں کردار کے لئے اپنا وزن بڑھایا  تاکہ وہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا ہدایتکار اور اداکار ندیم بیگ کے کہنے پر انہوں نے اپنا وزن بڑ ھایا ۔ ایک صارف کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا ہینڈ سم لگنے سے زیادہ کردار کے مطابق نظر آنا ضروری تھا ۔

یاد  رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں ہماےوں سعید اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جس میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں