19 سال کی عمر میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرتا رہا:جسٹن بیبر کا اعتراف

12:19 PM, 5 Sep, 2019

اوٹاوا: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے نو عمری میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل داستان پر مشتمل مضمون شیئر کیا جس میں انہوں نے نو عمری میں ملنے والی شہرت اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔

25 سالہ جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مجھے 13 سال کی عمر میں ایک موسیقار نے گلوکاری کا موقع دیااور یہی ہوا کہ میں نے اپنی گلوکاری کی وجہ سے نو عمری میں اتنی شہرت پائی کہ زندگی کی تمام آسائشیں میرے پاس تھیں، لیکن کم عمری میں ملنے والی شہرت نے زندگی کے بارے میں میری سوچ کو منفی کر دیا تھا،یہاں تک کہ قریبی رشتوں کی قدر ہی نہیں کر پا رہا تھا اور ان کے لئے وبال جان بن گیا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ میرے لیے سب کچھ دوسرے لوگ کر رہے تھے، اسی لیے میں نے یہ بالکل نہیں سیکھا کہ ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔ 19 سال کی عمر میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرتا رہا۔ اور اپنی اسی حالت کی وجہ سے دوسروں سے ناراض اور غصے میں رہنے لگا یہاں تک کہ خواتین کی بھی عزت نہیں کرتا تھا۔

میں ان لوگوں کے لئے بھی انجان ہو گیا تھا جو مجھ سے محبت کرتے تھے۔کنیڈین نژاد گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 20 سال کی عمر میں ایسے فیصلے کئے جس کا آپ صرف سوچ ہی سکتے ہیں اور میں دنیا میں سب سے زیادہ محبت کئے جانے والے شخص کے بجائے ایک ایسا شخص بن گیا جس کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ تضحیک کی جانے لگی۔

مزیدخبریں