سرگودھا، خاتون کے ہاں 6 صحتمند بچوں کی پیدائش

10:58 AM, 5 Sep, 2019

سرگودھا: سرگودھا میں ایک خاتون کے ہاں 6 صحتمند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پیدائش پر اہلخانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اہل خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کے ہاں 7 سال کے بعد اولاد ہوئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔

مزیدخبریں