کابل:افغانستان میں ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں خودکش حملے کے دوران چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ریسلنگ سینٹر میں ہونے والے خود کش حملے کے دوران چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، خود کش بمبار نے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
افغان وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں موجود محافظ کو قتل کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا ۔
خودکش حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، ماضی میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری داعش اور افغان طالبان کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔