راولپندی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان اور لواحقین کو سلام پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا اور ان کے لواحقین کو سنہری الفاظ میں سلام پیش کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر آرمی چیف کے پیغام کے ساتھ یوم دفاع و شہدا 2018 سے متعلق نیا پرومو بھی جاری کیا۔
مذکورہ پرومو کے ساتھ میجر جنرل آصف باجوہ نے یہ مصرعہ بھی شیئر کیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، پاکستان کے شہدا سے متعلق جاری کیے گئے پرومو میں نا صرف شہدا بلکہ ان کے لواحقین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے ٹوئیٹر پر ہی یوم دفاع و شہدا 2018 کے حوالے سے شہدا جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام پیش کرنے کے لیے پرومو جاری کیا تھا۔
شہدا جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی فوج کے مظالم اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے باعث شہید ہونے والے کشمیری شہدا اور ان کے عزیزوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پی آئی ایس پی آر کی جانب سے پیغام جاری ہوا تھا یوم دفاع 2018 پر شہدا کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جس کا عنوان "ہمیں پیار ہے پاکستان ہے ۔