لاہور : نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں کو قومی ہیروز کے نام سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خط ارسال-
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو مجرم قرار دے کر سزا د ے چکی ہے ۔ ملک بھر میں کئی سرکاری ادارے اور پارکس نواز شریف کے نام سے منسوب ہیں اور پاکستان کے سرکاری ادارے ایک مجرم کے نام سے منسوب ہونے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ا ن اداروں میں کئی یونیورسٹیاں اور کالجز بھی سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کے نام سے منسوب ہیں اور طلبہ کی ڈگری پرتا عمر ایک سزا یا فتہ شخص کا نام آتا رہے گا ۔اس حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی مسز مسرت جمشید چیمہ نے ایک قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کر ارکھی ہے ۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں اور پارکس کے نام فی الفور پاکستان کے ہیروز کے نام سے تبدیل کئے جائیں اور آئندہ اس قسم کے اقدام پر پابندی لگائی جائے۔