پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات ختم

پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات ختم
کیپشن: فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: امریکا اور پاکستان کے درمیان دفتر خارجہ میں وزرائے خارجہ سطح پر مذاکرات ختم ہوگئے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔امریکی وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد بھی شامل تھے۔

 
 اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کا طیارہ آج دوپہر جب نور خان ایئر بیس پر اترا تو دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔دوسری جانب امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ الگ طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی جاری ہے جب کہ وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔