لاہور : عمران خان کے ہاں خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ معروف کرکٹر عمران خان نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے تجویز مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر عمران خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔عمران خان نے دو روز قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مدحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شئیر کی۔
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”الحمداللہ اس خوبصورت تحفے پر اللہ کا شکر گزار ہوں آج میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور مجھے یہ خوشخبری اس وقت ملی جب میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ کھیل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بچے کا کوئی نام نہیں رکھا ،آپ کی تجویز کو خوش آمدید کہا جائے گا ،مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں"۔
عمرا ن خان کے والد بننے پر ان کے مداحوں نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔مبارکباد دینے والوں میں ان کے دوست کھلاڑی فخر زمان اور حسن علی بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ سلمان بٹ ،بلاول بھٹی ،یاسر حمید اور عمر گل سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی۔