یو اے ای میں وقتی اقامہ حاصل کرنے والے 6ماہ کے اندر نیا کفیل تلاش کرلیں، محکمہ اقامہ

یو اے ای میں وقتی اقامہ حاصل کرنے والے 6ماہ کے اندر نیا کفیل تلاش کرلیں، محکمہ اقامہ
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ اقامہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارات  میں مقیم غیر قانونی تارکین جنہیں مہلت کے دوران وقتی طور پر اقامہ جاری کیا گیا ہے انہیں چاہئے کہ 6ماہ کے اندر اپنے لئے نئی ملازمت اور کفیل تلاش کریں۔ بصورت دیگر مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ملک چھوڑنا ہوگا ورنہ رعایت سے محروم ہوجائیں گے۔ 
جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہلت کے دوران اپنا قیام اور کام قانون کے دائرے میں لانے کے لئے جن غیر ملکیوں کو 6ماہ کا اقامہ دیا گیا ہے وہ اس مدت کے دوران ہی نیا کفیل تلاش کرلیں ۔ کفیل نہ ملنے کی صورت میں 6ماہ کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ملک سے چلے جائیں ورنہ انہیں رعایت سے محروم کردیا جائے گا۔ محکمہ اقامہ نے کہاہے کہ 6ماہ ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ کر جانے والے نئے ویزے پر واپس آسکتے ہیں۔ 6ماہ کے بعد مہلت سے فائدہ اٹھانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔