'وزیراعظم جی ایچ کیو میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے'

12:24 PM, 5 Sep, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں یوم دفاع کا عنوان ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ بھی تحریر کیا۔

واضح رہے کہ اس بار پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع ’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران فیلڈ فارمیشنز کو شہدا کے لواحقین کے پاس ان کے علاقوں تک پہنچنے اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں