غیر ملکی پاکستانی تاجر نے وزیراعظم عمران خان کو نیا ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا

10:59 AM, 5 Sep, 2018

اسلام آباد :  کینیڈین نژاد پاکستانی تاجر نے  ٌپاکستانی میڈیا پر  عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ  دیکھ کر وزیراعظم پاکستان کو ہیلی کاپٹر تحفہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  خالد ملک نامی شہری نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر تحفے میں دیں گے ، میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ، یہ جو گزشتہ دو تین ہفتوں سے پاکستانی میڈیا میں جو تنقید چل رہی ہے اسے سن کر اوورسیز پاکستانیوں کو بہت افسوس ہوتاہے ،میں کینڈا میں تقریباً 17 سال سے ہوں اور یہاں میرا اپنا کاروبار ہے ۔

خالد ملک کا کہناتھا کہ اگر مسئلہ ہیلی کاپٹر ، فیول اور اس کی مرمت کا ہے تو اسے ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے وزیراعظم کو یہ چیز تحفے میں دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا آفس جیسے ہی ہم سے رابطہ کرے گا اور وزیراعظم کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو بھی ہیلی کاپٹر بہترین ہو گا وہ انہیں ایک مہینے کے اندر پاکستان بھجوا دیا جائے گا ۔
 
  
  

 
 
 

مزیدخبریں