پرینیتی چوپڑا آسٹریلیا میں شعبہ سیاحت کی ایمبیسڈر مقرر

11:47 PM, 5 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ   اداکارہ  پرنیتی  چوپڑا   آسٹریلیا  میں شعبہ سیاحت  کی ایمبیسڈر مقرر ہو گئیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی خاتون آسٹریلیا میں شعبہ سیاحت کی ایمبیسڈر مقرر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا  اور  اداکار ارجن کپور  فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“  میں دوبارہ   اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔

ارجن نے کہا ہے کہ انہیں پرینیتی کے ساتھ کام کرنے میں کبھی دقت پیش نہیں آئی مگر اس پراجیکٹ کیلئے وہ تھوڑے نروس ہیں۔

فلم کا سکرپٹ بہت چیلنجنگ اور دلچسپ ہے۔

مزیدخبریں