فارغ وقت میں پینٹنگ اور کپڑے بننے کو ترجیح دیتی ہوں، سنی لیون

11:09 PM, 5 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے فارغ اوقات میں اپنے مشغلوں کے بارے میں دنیا کو بتا دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب فلم کی شوٹنگ نہیں ہوتی اور وہ فارغ ہوتی ہیں تو پینٹنگ اور کپڑے بننے کو ترجیح دیتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے بتایا کہ اداکاری کے علاوہ انہیں پینٹنگز اور کپڑے ب±ننے کا بے حد شوق ہے اور ب±نائی تو انہیں اتنی پسند ہے کہ وہ جب بھی فارغ ہوتی ہیں چاہے سیٹ پر ہوں یا گھر پر یہی کام کرتی ہیں۔ البتہ سنی لیون نے بتایا کہ اب انہوں نے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کے سامنے ب±نائی کرنا بند کردیا ہے کیوں کہ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔سنی لیون کے مطابق ایک بار وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ فلائٹ میں تھیں اور کچھ ب±نائی کررہی تھیں کہ اچانک اداکاروں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا جس پر انہیں شرمندگی محسوس ہوئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ کسی کے سامنے ب±نائی نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں