تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی موبلائیزیشن فورس ٴباسیجٴ کے سربراہ غلام حسین غیب پرور نے ایران میں بڑھتی امریکی مداخلت پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کی معائنہ کاری نہیں بلکہ ایران کا سیاسی نظام تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا کے اصل ہدف ایران کے ٴانقلابیٴ نظام کو ختم کرنا اور مرضی کی حکومت قائم کرنا ہے۔
غیب پرور نے کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کی چھان بین اور معائنہ کاری سرخ لکیر ہے اور اسے کسی صورت میں عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکیوں کا ایران کی فوجی تنصیبات میں داخلے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
باسیج فورس کے سربراہ نے ایران کی فوجی تنصیبات کو ملک کی مسلح افواج کے لیے مقام شرف قرار دیا۔