لندن: برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سال 2030 تک پاکستانی معیشت کا شمار دنیا کی بیس ویں بڑی معیشت میں ہوگا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی مرتب کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت اور برازیل جیسے ملک امریکا اور چینی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا کی کئی ابھرتی ہوئی مارکیٹس دو ہزار تیس تک دنیا کی اکیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوں گی۔ دو ہزار تیس تک پاکستان دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہوگا۔
برطانوی روزنامے انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ تیرہ سال میں مصر ۔ ایران ۔ سعودی عرب ۔ انڈو نیشیا اور نائجیریا جیسی بڑی مارکیٹیں دنیا کی اکیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق تیرہ سال بعد چین دنیا کی سب سے بڑی اور امریکا دوسری بڑی معیشت ہوگا۔ برازیل، بھارت اور ترکی کی رینکنگ میں بھی ترقی کی توقع ہے۔