لاہور: معروف جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔پاکستان میں اس فون کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فون پاکستان میں مڈنائٹ بلیک، میپل گولڈ اور آرچڈ گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔اگر نوٹ ایٹ میں پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو آئی فلیکس کی ایک سال کی سبسکرائپشن مفت ملے گی۔اسی طرح اتحاد ائیرویز کی ٹکٹوں پر بیس فیصد رعایت اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی ایسے صارفین کو دی جائے گی۔
فون کی خصو صیا کے مطابق یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ فون کو آنکھوں کی مدد سے ان لاک کیا جاسکتا ہے اور یہ ایس ایٹ کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے جو ڈیڑھ میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈوب کر بھی محفوظ رہتا ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس اوکٹا کور پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج (مائیکرو ایس ڈی سپورٹ موجود ہے) اور سکس جی بی ریم کے ساتھ ایس ایٹ سے زیادہ طاقتور فون ہے اور وائرلیس چارجنگ بھی اس کا حصہ ہے۔اس فون کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ ہے جس کا مقصد گزشتہ سال جیسے مسئلے سے بچنا ہے۔