واشنگٹن: امریکہ ابھی ہاروی طوفان کے نقصانات سے پوری طرح نبرد آزما ہی نہیں ہو سکا تھا کہ ایک اور سمندری طوفان جس کو ’’ارما‘‘ کا نام دیا گیا ہے اپنی پوری شدت کے ساتھ امریکہ میں مزید تباہی پھیلانے کو تیار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان ہاروی سے زیادہ شدت کا حامل ہے اور اس کی کیٹگری 5طوفان قرار دیا گیا ہے ٗ یہ سمندری طوفان فلوریڈا اور کریبین آئی لینڈ کو اپنا نشانہ بنائے گا۔
امریکی حکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں یہ کوشش کی جائیگی کہ اس سے پہلے ہونے والی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔