سعودی عرب میں شیعہ علاقے کو منہدم کر دیا گیا ٗ سینکڑوں خاندان دربدر

08:05 PM, 5 Sep, 2017

مکہ مکرمہ : سعودی عرب حکومت نے شیعہ علاقے کو منہدم کر دیا ۔


سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد بن عبدالعزیز الصفیان کے مطابق العوامیہ کے محلے المسورہ میں سبھی چار سو اٹھاسی مکانات کو منہدم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب المسورہ محلے کے مکانات کو اس لئے منہدم کررہا ہے تاکہ اس علاقے کی نئے سرے سے تعمیر کی جائے


عالمی میڈیا کے مطابق المسورہ محلے کے شیعہ مسلمان اپنے مکانات منہدم کردیئے جانے کے بعد دربدری کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ المسورہ محلہ جو شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کا آبائی وطن ہے سعودی حکومت کی تفریق آمیز پالیسیوں کے خلاف تحریک کی علامت بن چکا ہے۔العوامیہ علاقے کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے انتہائی وسیع پیمانے پر شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔


یاد رہے کہ سعودی عرب میں دس سے پندرہ فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں کی ہے جن میں زیادہ تر الشرقیہ کے علاقے میں آباد ہیں۔

مزیدخبریں