ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار آدتیہ پنچولی نے اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں پاگل قرار دیا بلکہ اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ متنازع بات ہی کرتی ہیں جسے میڈیا بھی خوب بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، بھارتی میڈیا انڈسٹری میں اقربا پروری کی بات ہو یا بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام نہ کرنے اعلان، یا پھر ہریتھک روشن کے ساتھ افیئر سے لے کر شادی کرنے تک کا معاملہ، کنگنا نے ہر موضوع کو اپنی شہرت کے لیے بخوبی استعمال کیا مگر حالیہ انٹریو میں وہ ادتیا پنچولی پر الزامات لگانے پر مشکل میں پھنس گئیں۔
ادتیا پنچولی پر الزامات لگاکر کنگنا رناوت مشکل میں پھنس گئیں
08:01 PM, 5 Sep, 2017