فلم ”بادشاہو“ نے 4 روز میں 50 کروڑ کما لیے

07:40 PM, 5 Sep, 2017

نئی دہلی : مایہ ناز اداکارہ عمران ہاشمی اور اجے دیوگن کی نئی بالی و وڈ فلم ”بادشاہو“ نے ریلیز کے 4 روز میں 50 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ملن لتھریا کی فلم ” بادشاہو“ میں اداکار اجے دیوگن اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں ان کے ساتھ ایلینا ڈی کروز، ایشا گپتا، ودوت جموال اور سنجے مشرا شامل ہیں، فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی گئی اور پہلے ہی روز 12.60کروڑ کا بزنس کر لیا جبکہ دوسرے روز 15.60کروڑ، تیسرے روز 15.10 کروڑ اور گزشتہ روز 6.82 کروڑ کا بزنس کر کے مجموعی طور پر 50 کروڑ کما لئے۔

مزیدخبریں