روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بھیانک ہیں : اقوام متحدہ

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بھیانک ہیں : اقوام متحدہ

واشنگٹن : اقوام متحدہ نے بھی بالاخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو بھیانک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کر دیا کہ معاملات کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں 

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ یانگ لی کا ایک بیان میں کہا کہ صوبہ راخائن کے مسلمانوں کو انتہائی ابتر صورتحال کا سامنا ہے اور اس بار ہونے والی تباہی اکتوبر کے واقعات سے کہیں زیادہ بھیانک ہے۔


انہوں نے حکومت میانمار کی مشیر اعلی اور وزیر خارجہ آن سانگ سوچی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آنگ سان سوچی اپنی خاموشی توڑ کر اس معاملے کے حل کے لیے قدم اٹھائیں۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ دو ہفتوں میں سوا لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔


اقوام متحدہ نے حکومت میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ راخین کے مظلوم مسلمانوں تک انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کردے۔