اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع نے برکس اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں ٗ کسی بیرونی جارحیت کا خطرہ نہیں
وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہ امریکی صدر کے بیان کے بعدغیرضروری خطریکی گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔پاکستان کو کسی بیرونی جارحیت کا خطرہ نہیں،ملک کی زمینی، فضائی اورسمندری سرحدوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،عوام غیر ضروری طور پر خوفزدہ نہ ہوں،ہم برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان نے بڑے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنزکیے جو امریکا عراق وافغانستان میں نہ کرسکا، افغانستان میں 407 میں سے صرف 60 اضلاع پرافغان فورسزکا کنٹرول ہے۔روہنگیا کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، جلد پالیسی واضح کریں گے