واشنگٹن: روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد امریکی حکام نے ہفتے کے روز روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتے کے روز اس ڈیڈلائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا۔
روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان عمارات میں داخل ہو رہے ہیں جب کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
امریکی محکمہء خارجہ کے ایک اہلکار نےبتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ ہیں۔