نیویارک : ایک تحقیق کے مطابق باہمی طور پر شیئر کئے جانے والے باتھ روم میں موجود 60 فیصد ٹوتھ برشز پر بیکٹیریا موجود تھے۔ یہ بیکٹیریا ٹوتھ برش کے مالک کے نہیں بلکہ کسی اور کے تھے۔
اور یہ چیز آپ میں انفیکشن ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔اگرآپ کا ٹوتھ برش آپ کے بیکٹیریا سے آلودہ ہو تو یہ اتنا خطرناک نہیں جتنا دوسروں کے بیکٹیریا سے آلودہ ہونے پر ہوتا ہے۔
ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نیا گیجٹ آپ کے ٹوتھ برش کو بالکل صاف کرے گا اور اس میں موجود 99 فیصد بیکٹیریا کو مار کر جراثیم سے ڈرنے والوں کے خوب کام آئے گا۔
پیوریٹا نامی یہ ڈیوائس ٹوتھ برش ہولڈر کی طرح کی ہے، جو ٹوتھ برش کو میڈیکل گریڈ الٹرا وائلٹ روشنی سے صاف کرتی ہے۔
پلاسٹک سے بنی ہوئی یہ ڈیوائس چار ٹوتھ برش،ایک ریزر، ایک ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب اور فلاس کے تین پیک رکھ سکتی ہے اور آپ کے باتھ روم کی دیوار پر لگ سکتی ہے۔کمپنی کی پیش گوئی کے مطابق یہ نومبر تک دستیاب ہو گی۔