علی ظفر کو شان سے معافی مانگنی چاہیے، پاکستانی اداکاروں کا اصرار

03:01 PM, 5 Sep, 2017

کراچی:پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا علی ظفرسے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستانی فلم انڈسڑی کے معروف اداکار شان کے ساتھ بد سلوکی کر نے پر پاکستانی اداکارو ں ںے علی ظفر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شان سے معافی طلب کر یں ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اے آر وائی فلمز ایوارڈ کی تقریب میں بالی ووڈ میں اداکاروں کے کام پر رائے دی جس کے رد عمل میں علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنی کمزوریوں کو چھپانے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں کبھی حب الوطنی کے نام پر تو کبھی کسی اور نام پر۔
علی ظفر کے اس بیان پر نامور شخصیات نے شدید ردعمل اختیار کر تے ہوئے کہا کہ علی ظفر کو شان سے معافی مانگنی چائیے۔یاد رہے کہ شان نے اپنی حب الوطنی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹر ی میں کام کر نے منع کر دیا تھااور اداکارشان کے مطابق بھارتی فلموں میں کام کرنا اپنی صلاحیتوں کو فروخت کر نے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں