پرینیتی چوپڑا اور کر کٹر ہردیک پانڈے کے درمیان دوستی یا کچھ اور ، اہم انکشاف منظر عام پر

01:17 PM, 5 Sep, 2017

ممبئی: معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے اور کر کٹر ہردیک پانڈے کے رشتے کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے ۔ پچھلے کچھ عرصے سے یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ ان دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے اور پرینیتی نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ آخرپرینیتی چوپڑانے کر کٹر ہردیک پانڈے کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں اہم ا نکشاف کر دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطا بق پرینیتی چوپڑا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ٹیر پر پوسٹ شئیر کی تھی "ساتھی کے ساتھ کامل سفر، محبت ہوامیں"جس کے رد عمل میں ہردیک پانڈے نے ٹویٹ کی۔

تاہم ان دونوں کی ٹویٹس سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے اورمگر پرینیتی چوپڑا نے گٹھ جوڑ کی خبروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا بہترین ساتھی کوئی اور نہیں بلکہ میرا موبائل ہے۔

مزیدخبریں