مادھوری ڈکشٹ مو سیقی کی دنیا میں جلوہ گر ہونے کے تیار

12:45 PM, 5 Sep, 2017

ممبئی:معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فلم انڈسڑی میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب میوزک انڈسڑی میں جلوہ گر ہو نگیں۔مادھوری ڈکشٹ اپنے میوزک کیر ئیر کا آغاز البم"دی فلم سٹار " کے نا م سے کریں گی۔

مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میوزک ہمیشہ میری زندگی کا بہت اہم حصہ رہا ہے اوراپنے چاہنے والوں کے اصرار پر میں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گانا " تو ہے میرا" میں اپنے مداحوں کی نام کرتی ہوں انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ گانا " تو ہے میرا"مشرقی اور مغر بی موسیقی  کا امتزاج ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز صرف اور صرف اپنے چاہنے والوں کی حوصلہ آفزائی کے باعث کر پا رہی ہوں اور میں اپنی میوزک البم کو لے کر بہت پر جوش ہوں ۔ لہذا میوزک البم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں