باکمال لوگ ، لا جواب سروس۔۔پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

12:36 PM, 5 Sep, 2017

لاہور: قومی ائیر لاین پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ابوظہبی سے لاہور آ رہی تھی کہ دوران پرواز ہی جہاز کا ہائیڈرولک پائپ خراب ہو گیا جس پر فضا میں ہی پرواز کو کئی زوردار جھٹکے لگے ۔

پرواز کو جھٹکے لگنے پر مسافروں نے خوف کے عالم میں ورد کرنا شروع کر دیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے جہاز کو بہت مشکل سے مرکزی رن وے پر لینڈ کیا۔ لینڈنگ کے بعد جہاز رن وے پر ہی جام ہو گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پرواز میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں