سنیل شیٹھی نے مداح کے موبائل سے اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کر کے سب کو حیران کر دیا

11:49 AM, 5 Sep, 2017

ممبئی: معروف اداکارسنیل شیٹھی نے مداح کے موبائل سے اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کر کے سب کو حیرانی میں ڈال دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سنیل شیٹھی اپنے انٹر ئیرسٹور میں داخل ہو رہے تھے جب ان کے مداح ان کی ایک جھلکدیکھنے کے لیےرک گئے۔ اسی دوران سنیل شیٹھی کے ایک مداح نے گاڑی سے اتر کرسٹورمیں جانے کی ویڈیو بنا نا شروع کر دی ۔

یہ بات سنیل شیٹھی کو ناگوار گز ری اور انہوں نے اپنے گارڈ سے مداح کا موبائل منگوا یا اور اس کے موبائل سے اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ان کی اس حر کت نے ان کے مداحوں کر حیرت میں ڈال دیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں