سلمان خان نے غصے میں آ کر مداح کا موبائل ہی چکنا چور کر دیا

11:06 AM, 5 Sep, 2017

ممبئی: معروف اداکار سلمان خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ غصے کے لیے بالی ووڈ میں کافی مشہور ہیں۔اس کی ایک جھلک گزشتہ روز دیکھنے میں آئی جب  سلمان خان نے غصے میں آ کر اپنے مداح کا موبائل ہی چکنا چور کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں وہ اپنے خاندان اور فیملی کے دوستوں کے ساتھ باتوں اور تفریح میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک مداح نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا موبائل دکھایا اور کہا کہ یہ ’ان بریک ایبل‘ یعنی نہ ٹوٹنے والا موبائل ہے۔ سلمان خان نےمداح کو  نظر انداز کیا لیکن اس نے بار بار ایک ہی بات کر کےسلما ن خان کو پریشان کر دیااور وہ غصے میں آگئے۔
تاہم سلمان خان نے متعدد بار اس کا "ان بریک ایبل"موبائل زمین پہ دے مارا اور اسے چکنا چور کر دیا۔سلمان خان نے موبائل کے ٹکڑے اٹھا کر مداح کو دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا یہ لو تمہارا ’ان بریک ابیل‘ موبائل، وہاں موجود تمام افراد سلمان خان کی اس حرکت سے محظوظ ہوتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں