ہریتک روشن اور راکیش روشن نے مجھے ایکسپوز کر نے کی دھمکی دی، کنگنا رناوت

10:49 AM, 5 Sep, 2017

ممبئی: معرف ا د اکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ پر تیک روشن ا ور راکیش روشن مجھےدھمکی دی ہے کہ وہ مجھے ایکسپوز کر دیں گے۔

بھارتی نجی شو"عوام کی عدالت"میں کنگنارناوت نے اپنے اور ہریتک روشن کے رشتے کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف میرے اور ہر یتک کے درمیان دیر ینہ تعلقات تھے بلکہ مجھے ہریتک روشن سے سچی محبت تھی، لیکن ان سے افسوس اوررسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
کنگنا رناوت نے اپنے انٹرویو میں مزید بتا یا کہ ہرتیک روشن نے میری محبت کا تماشہ بنایا ہے ان کے مطابق ہر یتک روشن نے سوزان خان سے طلاق کے فورا بعدکنگنا رناوت کو کھلے عام عوامی سطح پر اپنانے کا وعدہ کیا تھا ۔
لیکن ہرتیک روشن کنگنا رناو ت سے شادی کا عدہ کر کے نہ صرف مکر گئےبلکہ اداکارہ کے مطابق ہریتک روشن نے 2 سال بعد انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا، جس میں مطالبہ کیا کہ میں ایک پریس کانفرنس بلا کر ان سے معافی مانگوں ورنہ وہ میری تصاویر اور ویڈیوز لیک کردیں گے۔

مزیدخبریں