لاہور میں رینجرز نے  پوزیشن  سنبھال لی

لاہور میں رینجرز نے  پوزیشن  سنبھال لی

لاہور: رینجرز نے لاہور  میں  پوزیشن سنبھال لی۔ رینجرز کو لاہورمیں امن وامان کے قیام کے لیے  طلب کیاگیاہے ۔ 
خیال رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی  کے  احتجاج کے پیش نظر  شہر کے داخلی راستے بند کرکے مختلف شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق  جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر  رینجرز موجود ہے۔ذرائع کے مطابق  رینجرز جی پی او چوک کے علاوہ ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر تعینات ہے۔


 مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر بھی کنٹینر  رکھ دیےگئے ہیں۔بابو صابو انٹر چینج بھی کنٹینرز کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں