علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ،قیدی وین بھی  بھجوا دی گئی

04:16 PM, 5 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل  ہوگئی،قیدی وین بھی کے پی ہاؤس کی جانب بھجوا دی گئی۔

 عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس روانہ ہوگئی  ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں۔

یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں